دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان بھر میں خوب مقبولیت حاصل ہے۔
ارطغرل غازی کے تمام اداکاروں کو پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل محبت بھرے پیغامات بھیجے جاتے ہیں، پاکستانی اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کمنٹس کرکے اُن کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں۔
اس ڈرامے میں بہادر جنگجو بامسی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حفصہ (برچن عبداللہ) کی بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
حفصہ خاتون اس وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم کا مشہور گانا ’’مسافر‘‘ گاتی ہوئی نظرآرہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
