
فرانس کے ایک چرچ حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے شہر نیس کے چرچ میں حملہ آور نے چاقو سے لوگوں پر حملہ کیا جس میں ایک خاتون سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
نیس کے میئر کرسچن ایسٹروسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر یہی حملہ آور ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News