
بیلاروس میں انتخابی نتائج کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق متنازعہ انتخابات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے صدر لوکاشینکوف کے خلاف نعرے لگائے اور صدر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ جھڑپوں کے دوران متعدد افراد دھر لیے گئے۔
واضح رہے کہ بیلاروس میں انتخابات سے اب تک احتجاج کرنے والے 13 ہزار افراد کو پولیس گرفتار کرچکی ہے، بیلا روس کے صدر لوکاشینکو کے اہم سیاسی مخالفین کو جیل میں ڈال دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News