
ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے درآمد اشیاء پر پروسسنگ فیس عائد کردی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 8 دسمبر 2020 تک توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس برائے سال 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کچھ اس طرح کی ہے۔
انفرادی شخصیات اور انجمنیں جن کوٹیکس سال 2020 کے انکم ٹیکس گوشوارے 30 ستمبر 2020 تک جمع کروانے تھے لیکن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے میں ناکام رہے وہ اپنا ٹیکس 8 دسمبر 2020 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
وہ کمپنیاں جن کو ٹیکس سال 2020 کے لئے کل آمدنی / حتمی ٹیکس کے گوشوارے 30 ستمبر 2020 کو جمع کرانے تھے لیکن وہ انکم ٹیکس گوشوارے / بیانات جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں انہیں 8 دسمبر 2020 تک اپنا ریٹرن فائل کرنے کی اجازت ہے۔
خیال رہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کو پر کرنے کے لئے مزید توسیع نہیں کی جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News