
پشاور میں بی آر ٹی سروس کو 38 دن بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
بی آر ٹی کے ترجمان محمد عمیر خان کا کہناہے کہ بی آر ٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی جبکہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
ترجمان بی آر ٹی نے کہا کہ ایکسپریس روٹ چمکنی سے کارخانوں تک جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا۔ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی۔
ترجمان نےمزید بتایا کہ کل سے حیات آباد کے 3 ڈائریکٹ روٹس کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News