
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کراچی واقعہ میں ملوث عناصر اورآئی جی سندھ کے گھر کا محاصرہ کرنے والے دونوں ادارے وفاق کے ماتحت ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا واقعہ ایک حقیقت ہے جو شکوک و شہبات کو جنم دے رہی ہے۔ آرٹلری تھانے میں بھی ایک درخواست دی گئی جو ابھی تک درج نہیں ہوئی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو اغوا کر کے مقدمہ درج کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا جبکہ آئی جی سندھ کے گھر کا محاصرہ کرنے والے دونوں ادارے وفاق کے ماتحت ہیں اور وفاق صوبے پر حملہ آور ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News