Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی خاتون کو جھریاں ختم کرنا مہنگا پڑ گیا

Now Reading:

چینی خاتون کو جھریاں ختم کرنا مہنگا پڑ گیا

چین سے تعلق رکھنے والی کاسمیٹک کلینک سے چہرے کی جھریوں کو ختم کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق خاتون کا تعلق چین کے شہر ہینگ ژہو سے ہے۔

چینی خاتون نے چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے ’رنکل فلرز‘ لگوائے جس کے بعد ان کا منہ ٹیڑھا ہوگیا۔

29سالہ ژہاؤ نے مقامی کاسمیٹکس اسپتال سے چہرے پر جھریاں ختم کرنے والے فلرز انجیکشن لگوائے تھے جس کو لگوانے کے ایک ہفتے بعد خاتون جب صبح سو کر اٹھیں تو ان کا آدھا منہ مفلوج تھا۔

خاتون کا آدھا منہ مفلوج ہونے کی وجہ سے وہ اپنا منہ اور بائیں آنکھ ٹھیک سے بند بھی نہیں کر پا رہیں۔

Advertisement

 جبکہ انہیں کھانا تک چبانے میں دشواری کا سامنا ہے اور وہ پانی بھی اسٹرا کے ذریعے پی رہی ہیں۔

اس حوالے سے خاتون کا کہنا ہے کہ روزانہ جب میں اپنے چہرے کو شیشے میں اس حالت میں دیکھتی ہوں تو میرا مرنے کا دل کرتا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ 29 سالہ چینی خاتون کو ’فیشل نیرو پیرالیسس‘ ہوا ہے اور ان کا منہ واپس پہلے کی طرح کب ہوگا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسے ٹھیک ہونے میں کئی دن، ماہ یا سال لگ سکتے ہیں جبکہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ خاتون کا منہ کبھی ٹھیک نہ ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر