واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو بہت کم صارفین جانتے ہیں
واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن ہے، جو لوگوں...
نعمان اعجاز کا خود پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پیغام جاری کر دیا۔
اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور نظر جُھکائے نیچے دیکھ رہے ہیں
نعمان اعجاز کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ کی کیمشن میں اداکار نے لکھا کہ یہ دُنیا ایسی ہے کہ جو سوچتی کچھ اور ہے جبکہ بولتی اُس کے برعکس ہے۔
نعمان اعجاز نے اپنی اس پوسٹ کے ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیا جو معنی خیز ہونے کے ساتھ ہی دل چُھولینے والا بھی ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کا کیپشن کچھ یوں لکھا:
یہ دُنیا سوچتی کچھ اور ہے ، بولتی کچھ اور ہے
مانتی کچھ اور ہے، سمجھاتی کچھ اور ہے
اور چاہتی کچھ اور ہے
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ میں مکمل طور پر اُلجھن میں ہوں کہ آخر اس دُنیا کی حقیقت کیا ہے۔
انہوں نے تمام لوگوں کو مشورہ دیا کہ دنیا کے چکر میں خود کو تبدیل نہ کریں، آپ کی ذات جیسی ہے اُس کو ویسے ہی رہنے دیں کیونکہ لاعلمی ایک نعمت ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے اپنی کچھ تصویروں کا ایک فوٹو کولاج بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، تصویروں میں اداکار نے وائٹ شرٹ، بلیک کوٹ اور کالا چشمہ لگایا ہوا تھا۔
نعمان اعجاز نے فوٹو کولاج شیئر کیا اور کیمشن میں لکھا کہ خط جو لکھا میں نے انسانیت کے نام، ڈاکیہ ہی مر گیا پتہ پوچھتے پوچھتے۔
واضح رہے اداکار نعمان اعجاز اکثر انسٹاگرام پر شاعرانہ پوسٹ شئیر کرتے رہتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News