Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو بہت کم صارفین جانتے ہیں

Now Reading:

واٹس ایپ کے وہ فیچرز جو بہت کم صارفین جانتے ہیں
واٹس ایپ

واٹس ایپ  دنیا کی مقبول ترین موبائل اپیلی کیشن ہے، جو لوگوں سے رابطے کے لیے  استعمال کی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین  کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زیادہ  ہے اور یہ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپس میں سے ایک ہے ۔

تاہم بہت کم افراد واٹس ایپ میں موجود ٹرکس سے واقف ہوتے ہیں،جس سے اس ایپ کے استعمال کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

واٹس ایپ میں کچھ کار آمد فیچر ز ایسے جو صارفین کے لیے آسانی پیدا کرتے ہیں ۔  ہم یہاں آپ کو ایسے کارآمد فیچرز کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کے کام آسکتی ہیں۔

ہینڈز فری وائس مسیجز:

Advertisement

وائس میسج اگرچہ واٹس ایپ کے مشہور فیچر زمیں سے ایک ہے، لیکن اکثر صارفین کو اس بات کا علم نہیں کہ آپ ہاتھوں کے مستقل استعمال کے بغیر بھی وائس میسجز ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے لیے مائیکرو فون آئیکن کو دبا کر سوائپ اپ کرکے چھوڑدیں اور باآسانی اپنا وائس میسج ریکارڈ کر کے بھیج دیں۔

اہم پیغامات کو بک مارک کریں:

کسی بھی چیٹ میں پرانے مسیجز ڈھونڈنا ایک مشکل کام ہوتا ہے ،اس کے لیے واٹس ایپ میں بک مارک کرنے کا ایک طریقہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ اس میسج کو کبھی بھی آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔

Advertisement

اسٹیٹس بدلتے رہنا:

واٹس ایپ پر اسٹیٹس کے ذریعے آپ بیک وقت اپنی سرگرمی سے متعلق سب کو بتا سکتے ہیں۔ اسٹیٹس لگانے کے لیے آپ سیٹنگز پر جائیں اپنا نام پر کلک کریں اور اسٹیٹس کے لیے پہلے سے موجود آپشن کا انتخاب کریں۔

موبائل استعمال کیے بغیر آن لائن رہنا:

واٹس ایپ کا ایک اہم فیچر واٹس ایپ ویب  بھی ہے۔اگر آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں اور بار بار موبائل نہیں دیکھ سکتے تو ایک بار واٹس ایپ  ویب پہ کیو آرکوڈ کے ذریعے لاگ ان کریں اور بغیر موبائل استعمال  کیے واٹس ایپ استعامل کریں۔

Advertisement

اسٹیکرز کا استعمال:

ویسے تو بہت سے لوگ پیغامات میں ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں،لیکن اسٹیکرز کا استعمال آپ کی گفتگو کو مزید دلچسپ کرسکتا ہے۔

دوست کو پتہ چلے بغیر مسیج پڑھنا:

دیگر ایپس کی طرح واٹس ایپ میں بھی میسج دیکھنے پر بھیجنے والے اس بات کا پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے میسج دیکھ لیا ہے۔لیکن اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ میسج دیکھ لیں اور بھیجنے والے کو اس بات کا علم نہ ہو کہ آپ نے میسج دیکھ لیا ہے تو ایسا فیچر واٹس ایپ میں موجود ہے۔

Advertisement

خاص دوست کی چیٹ کو پن کرنا:

جن  لوگوں سے آپ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں ان کی چیٹ کو سب سے پہلے دیکھنے کے لیے چیٹ پر آگے نمبر کو دیر تک دبائے رکھیں تو پن کا ایک نشان آئے گا اس پر کلک کر دیں تو وہ چیٹ آپ کو ہمیشہ سب سے پہلے ملے گی۔

اپنے گروپس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کریں:

اگر آپ  کے دوست آپ کے بنائے ہوئے گروپ کا نام  یا تصویر تبدیل کردیتے ہیں اور  آپ  نہیں چاہتے کہ وہ ایسا کریں تو گروپ کی ترتیب کو تبدیل کرسکتے ہیں تاکہ صرف منتظمین کو ہی گروپ کی معلومات کو تبدیل کرنے کی اجازت ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب صارفین کے لئے بُری خبر
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر