
وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، پاکستانی سیاستدان نے اسلام آباد کے ایک بزنس مین کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کشمالہ طارق کی شادی کی دعوت ناموں کے مطابق رواں ہفتے جمعرات کو محفل میلاد ،جمعہ کو محفل قوالی ہوگی جب کے شادی کی تقریب 31اکتوبر کو ہوگی ۔
گزشتہ ہفتے کشمالہ طارق اور بزنس مین وقاص خان کی شادی سے متعلق محفل سنگیت کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمالہ طارق نے بھی ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمالہ طارق دیگر خواتین کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
Owner of Best western Hotel Islamabad Mr. Waqas khan has married #KashmalaTariq ex MNA pic.twitter.com/YOUVgQt0Au
— Javed Ghaffari (@javedghaffari) October 26, 2020
خیال رہے کہ یہ کشمالہ طارق کی دوسری شادی ہے اور بزنس مین بھی پہلے سے شادی شدہ ہیں جس کا ایک بیٹا ہے۔اس سے قبل کشمالہ طارق کی شادی کینیڈا میں مقیم پاکستانی طارق رشید سے ہوئی تھی ، جو دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے ممبر تھے اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان خان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News