اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی جانب سے ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی بینک نے مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان ہوا ہے،تاہم امیر ممالک میں آن لائن تعلیم سے فائدہ اٹھانے والے بچوں کا 6 ہفتے کا نقصان ہوا۔
ایجوکیشن چیف یونیسیف، رابرٹ جنکنزنے کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے لیے تباہی کاباعث بنا ہے تاہم بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا انتہائی اہم ہے۔
رپورٹ کے مطابق غریب اور امیر ممالک میں تعلیم میں بڑھتے خلا کوکم کرنےکی ضرورت ہے، تمام ملکوں کے لیے اسکول سسٹم میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔
خیال رہے کہ یونیسیف، یونیسکو اور عالمی بینک کی رپورٹ 150 ممالک سے حاصل معلومات پرمبنی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
