Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کا ڈین جونز کیلئے جذباتی پیغام

Now Reading:

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کا ڈین جونز کیلئے جذباتی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ڈین جونز ایک ایسے عظیم انسان تھے جو ’اسٹیڈنگ اوویشن‘ کے مستحق تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر وکمنٹیٹر ڈین جونز کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد وسیم اکرم نے ان کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز ایک ایسے عظیم انسان تھے جو ’اسٹینڈنگ اوویشن‘ کے مستحق تھے یعنی لوگ کھڑے ہوکر ان کا استقبال کریں۔ ’ڈین جونز ہم یہاں آپ کیلئے ہمیشہ کھڑے ہیں۔‘

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی ڈین جونز کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈین جونز آپ کی خدمات کیلئے ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں، آپ نے نہ صرف آسٹریلیا کیلئے فخریہ خدمات سرانجام دیں بلکہ آپ نے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھی بہت مدد کی، ہم تہہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں اور ہمیں بہت یاد آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈین جونز ہارٹ اٹیک کے سبب ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 59 سال تھی جبکہ گزشتہ روز وکٹوریہ میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپرد خاک کیا گیا۔

 ڈین جونز کی آخری رسومات میں اہل خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر