
کراچی کی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جشن منانے کیلئے بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ جیل محمد حسن سہتو کا کہناہے کہ سینٹرل جیل میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا پروگرام جیل کی جامع مسجد میں منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیے گئے۔
پروگرام کے انعقاد کے لیے جیل کے افسران کے علاوہ قیدیوں نے بھی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے قیدیوں میں لنگر تقسیم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News