وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مزار قائد کی دانستہ طور پر بے حرمتی کے جرم میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو بھی حراست میں لیا جائے۔
فیاض چوہان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مزار قائد کی دانستہ بے حرمتی کا انجام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی گرفتاری ہی ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم منتظر تھی کہ شاید تقریر سے پہلے مریم نواز قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی پر شرمندہ ہو کر معافی مانگیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نےمزید کہا کہ مریم نواز کو مزار قائد پر عاجزی سے پاکستان کو لوٹنے، اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے نظریات پروان چڑھانے پر معافی مانگنی چاہیئے تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائب صدر ن لیگ نے اپنا، اپنے والد اور خاندان کا نام “ووٹ” رکھ لیا ہے اور آج کل وہ ہر جگہ ووٹ کو عزت دو کا واویلا کرتی نظر آتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو عزت دینے کا واویلا کرنے والی مزار قائد کی بے توقیری کو باعث اطمینان جان رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
