پی سی بی – کرکٹ کمیٹی کو تحلیل کر دیا جائے گا
کرکٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات...
قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
آل رائونڈر محمد نواز نے بیتی کی پیدائش کی خبراپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ نے مجھے اور میری اہلیہ کو بیٹے کی نعمت سے نواز ہے۔
https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2Fmnawaz94%2Fstatus%2F1318843891269992450&widget=Tweet
قومی کرکٹر نے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام ‘زریان خان’ رکھا ہے۔
محمد نواز نے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی کہ اْنہیں اور اْن کے اہلخانہ کو دْعائوں میں لازمی یاد رکھیں۔
قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ الحمداللّہ کا بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے بھی محمد نواز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔
https://publish.twitter.com/?query=https%3A%2F%2Ftwitter.com%2FTeamQuetta%2Fstatus%2F1318860316168564738&widget=Tweet
یاد رہے کہ قومی کرکٹر محمد نواز سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی شادی کی تقریب جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوئی تھی۔
محمد نواز کی شادی سعودی نژاد جنوبی افریقن ازدی ہار کے ساتھ ہوئی جو شعبہ میڈیکل سے منسلک ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 2017 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹر محمد نواز نے گزشتہ سال ہی اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News