کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے باوجود ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کراچی کے چھ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے چار اسکولز بند کرا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے باوجود ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر بند کرائے گئے چاروں تعلیمی ادارے ضلع جنوبی میں واقع ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسکولز میں کورونا کے تدارک کے لئے ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا تھا جبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مزید 12تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی ہے۔
دوسری جانب ضلع غربی،ضلع وسطی میں بھی کاروباری سرگرمیوں کےدوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ضلع وسطی کی اتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز پر عمل میں ناکامی پر تین دکانیں سیل کردیں۔
کراچی بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید 57ریسٹورینٹس ہوٹلز کو بند کرادیا گیا جبکہ ضلع غربی میں ایک دکان پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور کورنگی میں مزید تین شادی ہالز سیل کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
