
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم نے نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والی کاروباری شخصیات کے جذبے کو سراہا۔
نیو بلیو ایریا پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
اس موقع پر سرمایہ کاروں نے نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفد میں مقصودالرحمن، عمر فاروق، حاجی رضوان غنی، زاہد رحمان، ماعین خان ، محمد طارق، واجد خان قیصر سرور اور عدنان سرور جبکہ چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیرِاعظم عمران خان کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مینوفیکچررز اور مختلف ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وفد ممبران نے فارما، سیمنٹ، ٹیکسٹائل، کیمیکلز، ہوم اپلائنسز، پیکیجنگ و دیگر صنعتوں کی نمائندگی کی جبکہ مختلف شعبوں سے متعلق معاملات، درپیش مسائل اور ان مسائل کے حل کے سلسلے میں کی جانے والی حکومتی کوششوں پر بات چیت بھی کی۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت صنعتی شعبے کے فروغ کے حوالے سے ہر تجویز کا خیر مقدم کرتی ہے جبکہ برآمدات میں اضافہ اور دولت کی پیداوار حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News