Advertisement
Advertisement
Advertisement

آذربائیجان پر آرمینیا کا فضائی حملہ، 21 افراد جاں بحق

Now Reading:

آذربائیجان پر آرمینیا کا فضائی حملہ، 21 افراد جاں بحق

آذربائیجان پر آرمینیا کے فضائی حملے میں 21 شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا دعویٰ کیا تھا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی معاہدے پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا اس جنگ بندی معاہدے سے بہت سی جانیں بچ جائیں گی۔

اس سے قبل روس کی جانب سے بھی دونوں ممالک کے درمیان 10 گھنٹے کے طویل کامیاب مذاکرات کا دعویٰ کیا تھا لیکن معاملات جوں کے توں رہے اور حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ کی مذاکرات کے لیے ماسکو میں پہلی باضابطہ ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے روسی صدر کی دعوت پر مذاکرات کیے تھے تاہم مذاکرات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی نہیں ہو سکی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر