Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز کا بکتر بند میں عدالت آنے سے انکار ، جج برہم

Now Reading:

حمزہ شہباز کا بکتر بند میں عدالت آنے سے انکار ، جج برہم
حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت آنے سے انکار کردیا جس پر احتساب عدالت کے جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں جوڈیشل افسر نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کا وارنٹ عدالت میں پیش کردیا لیکن انہوں نے بکتر بند گاڑی میں آنے سے انکار کردیا ہے، انہیں لانے کے لیے بکتر بند گاڑی جیل میں کھڑی ہے مگر وہ باہر نہیں آرہے۔عدالت نے حمزہ شہباز کے ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے جیل حکام سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کو جیل اتھارٹی نے 8 بجے کر 25 منٹ پرجوڈیشل حکام کے حوالے کیا، ملزم نے بکتر بند گاڑی دیکھ کرعدالت میں آنے سے انکار کیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کےجواب پر فاضل جج امجد نذیر نے ریمارکس دیے کہ یہ اب ملزمان کی مرضی ہوگئی کہ وہ عدالت پیش ہوں یا نہ ہوں، ملزم کی پسند ہوگی کہ وہ کونسی گاڑی میں جائے گا، سیکڑوں ملزمان عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں کیا وہ بھی پسند کی گاڑی کی ڈیمانڈ کرتے ہیں، جیل حکام کہاں ہیں ان کی ذمہ داری نہیں بنتی، ہہ ریاست کی ناکامی ہےکہ وہ ملزم کے سامنے بے بس ہے۔

بعد ازاں عدالت نے جیل حکام کے تحریری جواب پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی جب کہ عدالت نے حمزہ شہباز کے وارنٹ پرآئندہ تاریخ دینے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر