Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم سے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

Now Reading:

وزیر اعظم سے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے سندھ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں تحریک انصاف نے سندھ حکومت کو ہوم گراونڈ میں جواب دینے کا پلان تیار کیا جبکہ پلان پر آئندہ ہفتے عمل ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ ،ارکان اسمبلی اور وزراء کو الگ الگ ٹاسک دیدیا جبکہ سندھ پولیس کے معاملے کو سندھ حکومت کا خودساختہ بحران قرار دیدیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی لیڈر شپ اور وفاقی وزراء کو بھی سندھ کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جبکہ سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم بحران کی  سندھ حکومت بھی ذمہ دار ،معاملہ عوام کے سامنے لایا جائے گا جبکہ اسمبلی کے اندر اور باہر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وفاقی وزراء ہر ہفتے سندھ کا دورہ کریں گےاور پارٹی کے مظاہروں میں شریک ہوں گے جبکہ سندھ کا سب س پہلا دورہ وفاقی وزیر  اسد عمر اور عمر ایوب آئندہ ہفتے کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف سندھ میں جلسے، مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جلسوں اور مظاہروں میں سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے جزائرسے متعلق معاملات پر ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ جزائر سے متعلق پروپیگنڈہ گمراہ کن ہے ،جواب دیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے معاملے کو نیا رنگ دیکر سیاسی فائدہ اٹھایا کیونکہ میں سندھ پولیس کے معاملے پر پوری نظر ہے جبکہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے سے بھی اچھی طرح باخبر ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر