فالج کے شکار مریضوں کو انتقال خون کے ذریعے بچایا جاسکتا ہے، سائنسدان
فالج کے حملے کے بعد برین ڈیمیج یا دماغ کی شریانوں کو...
4 منٹ کے دورانیہ میں فالج کا اندازہ لگانے والی اسمارٹ فون ایپ متعارف کروا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ماہر نے مشین لرننگ ایپ بنائی ہے جو متاثرہ شخص کی آواز اور ویڈیو سے اس کیفیت کا اندازہ لگاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ اکثر اوقات لوگ فالج کے خطرات سے ناواقف ہوتے ہیں اور جب تک وہ اسپتال پہنچتے ہیں اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔
تاہم اب اس مشکل کا حل امریکی ماہر نے نکال لیا ہے اور یہ ایپ پنسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی اور ہیوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔
خیال رہے کہ اس کی تیاری کیلئے پہلے 80 کے قریب فالج کے مریضوں کی آواز اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اسے ایک ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے اس کے بعد ڈیٹا کو مشین لرننگ سے گزار کر الگورتھم کو تربیت دی گئی۔
جب اسے فالج کے مریضوں پر آزمایا گیا تو اس نے 79 فیصد درستگی سے فالج کی کم یا زیادہ شدت کی پیشگوئی کی جس کی تصدیق مختلف ٹیسٹ سے بھی ہوگئی۔
اس کے علاوہ ایپ کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایمرجنسی روم کی تشخیص کی طرح ہی کام کرتی ہے
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News