Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج کے شکار مریضوں کو انتقال خون کے ذریعے بچایا جاسکتا ہے، سائنسدان

Now Reading:

فالج کے شکار مریضوں کو انتقال خون کے ذریعے بچایا جاسکتا ہے، سائنسدان

فالج کے حملے کے بعد برین ڈیمیج یا دماغ کی شریانوں کو پہنچنے والے نقصان سے مریض کو بچانے کے لیے بلڈ ٹرانسفیوژن یا انتقال خون ایک ممکنہ اور بہتر علاج ہوسکتا ہے۔

تفصیلت کے مطابق امریکی سائنس دانوں نے جب چوہوں پر یہ تجربات کیے تو یہ پتہ لگا کہ انہیں جب ایک صحت مند چوہے کا خون بذریعہ انجکشن دیا گیا تو اسٹروکس کے  شکار چوہوں میں بیماری کی کمی کی علامات نظر آئیں۔

 سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ خون کی منتقلی کے بعد اسٹروکس کے حملے کے بعد جو پروٹین دماغ کے سیل کو نقصان پہنچاتا ہے اس میں کمی آجاتی ہے۔

شعبہ میڈیسن میں تبدیلی خون ایک بڑھتا ہوا موثر طریقہ علاج سمجھا جارہا ہے، جوکہ دیگر کیفیت میں علاج کےساتھ ساتھ کورونا وائرس اور پارکنسن کی بیماریوں میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

اس مقالے کی رائٹر اور ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی کی نیورو سائنٹسٹ، پروفیسر صوفی رین اور انکے ساتھیوں نے اپنے تجربات کے دوران خون کی تبدیلی کے ذریعے 333 نر چوہوں پر اس تجربے کو آزمایا، اور چوہوں پر جب اسٹروکس کا حملہ ہوا تو سات گھنٹوں بعد انھیں خون کا انجکشن لگایا گیا جوکہ کامیاب رہا۔

Advertisement

یاد رہے کہ دماغ  کے کچھ حصوں کو کم یا نامناسب مقدار میں خون کی فراہمی جو یاتو  بلڈ کلوٹس یا پھر دماغ کی رگوں کے پھٹنے کی وجہ سے اسٹروکس (فالج) ہوجاتا ہے اور یہ اکثر طویل معذوری کا باعث بن جاتا ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں یہ کیفیت لوگوں میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، جن میں سے تقریباً 38 ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر