Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور دھماکا، حکومت کامتاثرین اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

Now Reading:

پشاور دھماکا، حکومت کامتاثرین اور جاں بحق افراد کے اہلخانہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے پشاور کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین اورجاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا محمود خان کی جانب سے پشاور دھماکے کے متاثرین اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

 حکومتی امدادی پیکیج کے تحت شہدا کے اہل خانہ کیلئے 5لاکھ جبکہ زخمیوں کو 2لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلی کے پی کا پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پشاور دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امن عمل سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کا جلد سراغ لگایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج صبح پشاور مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور 72 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔

Advertisement

پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے میں صبح آٹھ بجے کے قریب جب بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز ہی کیا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے ہوا، ہر طرف ہولناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ وپکار سے درودیوار ہل گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر