
بنگلہ دیشی میں جنسی زیادتی کیلئے موت کی سزا کا قانون لاگو کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کے صدر عبدالحامد نے جنسی زیادتی کے مجرمان کے لیے سزائے موت کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں خاتون سے گینگ ریپ کے ایک واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔
پولیس اس سلسلے میں اب تک 8 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش میں جنسی زیادتی کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News