Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ

Now Reading:

وزیراعظم کا فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک سے اسلام مخالف مواد ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے سی ای او کو خط لکھا جس میں وزیراعظم نے فیس بک پر اسلامو فوبک مواد کی پابندی کا مطالبہ کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اسلاموفوبیا پھیل رہا ہے جبکہ اسلاموفوبیا سے نفرت، شدت پسندی اور تشدد بڑھ رہا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو کئی جگہوں پر عبادت کرنے کی بھی اجازت نہیں جبکہ بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں، ہم مسلمانوں کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں یہی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف سی اے اے اور این آر سی جیسے قوانین بنائے گئے، مسلمانوں کا قتل اور انہیں کورونا کا ذمہ دار ٹھہرانا اسلاموفوبیا کا اثر ہے

Advertisement

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرانس میں اسلام کو دہشتگردی سے جوڑا گیا جبکہ حضورۖ کے گستاخانہ خاکوں کی فرانس میں اجازت دی گئی ، یہ اقدامات فرانس میں مسلمانوں کو مزید پسماندہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نے مطالبہ ہولوکاسٹ سے متعلق سوال کرنے یا تنقید کرنے پر پابندی لگانے پر آپ کو سراہتا ہوں، ہولوکاسٹ کی طرح اسلاموفوبیا پر بھی فیس بک پر پابندی کی جائے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو اس وقت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے جو اس وقت مسلمانوں کے ساتھ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نفرت آمیز پیغامات بند ہونے چاہیے،ایسے پیغامات جو دوسروں کے لیے ناقابل قبول ہیں ان پر بھی پابندی ہونی چاہیے جبکہ اسلاموفوبیا پر مکمل طور پر پابندی ہونی چاہئے کیونکہ اسلاموفوبیا بنیاد پرستی کا سبب بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر