
کامیڈین علی گل پیر حادثے کا شکار ہوکر اپنی ٹانگ کی ران کی ہڈی تڑوا بیٹھے۔
گلوکار نےگزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال میں علاج کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے ساتھ ہونے والے واقعے سے آگاہ کیا۔ تاہم وہ آج ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ وہ حادثے کا شکار کیسے ہوئے؟ تاہم انہوں نے اپنے ایکسرے کی تصویر بھی شیئر کی، جس سے واضح ہوتاہے کہ ان کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
گلوکارنے اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ دوسرے لوگوں کی مدد سے چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News