Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کی گورنر پنجاب سے ملاقات

Now Reading:

صدر مملکت کی گورنر پنجاب سے ملاقات
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر ہاوس لاہور آمد ہوئی جہاں ان کی ملاقات گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ہوئی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں کورونا حفاظتی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب نے کورونا کے دوران عوامی ریلیف کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر صدر مملکت نے کورونا وباء کے دوران کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ، ڈاکٹر عارف علوی دورے کے دوران وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کورونا بحران کے دوران خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کل گورنر ہاوس میں کورونا وال آف ہیروز اور قرآن باغ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وال آف ہیروز بہترین خدمات فراہم کرنے اور شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای چالان سسٹم کا نفاذ؛ ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں تبادلوں پر پابندی عائد
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر