Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچوں کے بال بڑھنا رُک جائیں تو یہ طریقہ آزمائیں

Now Reading:

بچوں کے بال بڑھنا رُک جائیں تو یہ طریقہ آزمائیں

اکثر والدین اس پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ان کے بچوں کے بال بڑھنا رُک گئے ہیں اور انہوں نے جو ہئیر اسٹائل بچوں کے بالوں کیلئے سوچا ہوا ہوتا ہے وہ نہیں بنا پاتے۔

ایسے والدین جو بچوں کے بال نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہین وہ چند تدابیر پر عمل کرکےبچوں کے  بالوں کی نشونما قدرتی طور پر بڑھا سکتے ہیں۔

بچوں کے بال کلپ یا پونی میں نہ باندھیں

عام طور پر دیکھا جاتاہے کہ ماوں نے چھوٹی بچوں کے بال کلپ یا پونی کی صورت میں کسے ہوئے ہوتے ہیں جو کہ تناو کا سبب بنتا ہے  اور ایسا کرنے سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں۔ والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کے بال کس کے نہ باندھیں۔

Advertisement

کھوپرے کا تیل انتہائی موزوں

کھوپرے کا تیل لگانے میں ہلکا ہوتا ہے اور یہ بچوں کے سر کی نرم جلد میں موجود مسائل میں کمی لاتا ہے،  والدین کوشش کریں کہ روزانہ باقاعدگی سے بچوں کے سر پر کھوپرے کے تیل کا مساج کریں تاکہ ان کے بال مضبوط بنیں، ان میں چمک آئے اور ان کی نشونما میں اضافہ ہو۔

بالوں میں احتیاط سے برش پھیریں

بچوں کے بالوں کی جڑیں انتہائی نازک ہوتی ہیں ، عام طور پر چند ماہ کے بچوں کے بال بہت کم ہوتے ہیں ایسے میں والدین کیلئے کوئی پریشانی کی بات نہیں بلکہ وہ دندانوں والے برش سے آہستگی کے ساتھ کنگھی کریں۔ برش پھیرنے کی وجہ سے ان کے سر میں خون کی گردش بڑھے گی اور ان کے بالوں کی نشونما میں اضافہ ہوگا ۔ بالوں میں کنگھی کرنے سے قبل یہ ضرور دھیان رکھیں کہ ان کے بالوں میں تیل لگا ہوا ہو اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنے کے بعدہی ان کے کنگھا پھیریں۔

وٹامن ای کے آئل لگائیں

Advertisement

وٹامن ای کے آئل لگا کر بھی بچوں کے بالوں کو قدرتی طور پر مضبوط اور خونصورت بنایا جاسکتا ہے۔وٹامن ای آئل میں وہ تمام خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ بچوں کے بالوں کو تیزی سے بڑھانے کا باعث بنتی ہیں ۔ چند قطرے وٹامن ای آئل کو کھوپرے کے تیل میں ملاکر بچوں کے سر میں اس کا مساج کریں ۔ وٹامن ای آئل سر کی جلد کو مناسب نمی فراہم کرتا ہے اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔

 

مناسب شیمپو کا استعمال

بالوں کی خوبصورتی میں شیمپو بھی ایک خاس کردار ادا کرتا ہے، خیال رہے کہ بچوں کے سر کی جلد صاف ستھری ہوگی تب ہی بالوں کی نشونما ہوپائے گی۔ بچوں کے سر کو بے بی شیمپو کی مدد سے دھوئیں ۔ ان کے سر کی جلد کو صاف رکھیں ۔ بہتر یہ ہے کہ بچو ں کیلئے ڈاکٹر سے کوئی شیمپو لکھوا لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر