پشاور میں مدرسے میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے زخمیوں کی فہرست لیڈی ریڈنگ اسپتال نے جاری کردی ہے۔
فہرست کے مطابق پشاور دھماکے کے مجموعی طور پر 96 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 7 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔تاہم زخمیوں میں بیشتر کا تعلق افغانستان اورقبائلی اضلاع سے ہے۔ زخمیوں میں 4 بچوں سمیت 35سال تک کے طلبا اور دیگر افراد شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکےمیں 4 زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان ایل ار ایچ کے مطابق متعدد زخمی شہر کے دیگر اسپتال منتقل کیےگئے ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیرکالونی میں ایک مدرسے میں دھماکے سے 8 طلبہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
