
دنیا کے سب سے بڑے فوارے پام فاؤنٹین کا دبئی میں افتتاح کردیا گیا ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پام فاؤنٹین ایک سو پانچ میٹر اونچا اور چودہ ہزار مکعب فٹ وسیع ہے اور اس کے نچلے حصے میں تین ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دل موہ لینے والا دیکھنے کوملتا ہے۔
فوارے کی تقریب رونمائی میں کورونا وائرس کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندارمظاہرہ کیا گیا۔
FIRST LOOK: The world’s largest fountain show launches in Dubai at The Pointe – Palm Jumeirah pic.twitter.com/rZIxgY22pS
Advertisement— Ashleigh Stewart (@Ash_Stewart_) October 22, 2020
پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
دبئی نے پہلے ہی دنیا کی سب سے بلند عمارت ’برج الخلیفہ‘ اور دنیا کی تیز ترین کارسروس کا اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News