جی 20 ممالک کی جانب سے غریب ملکوں کے لیے قرض کی ادائیگی میں مزید ریلیف دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور جی 20 ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدہ آئندہ ماہ ہو جائے گا۔پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں میں ریلیف جون 2021 تک ملے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک کو قرض اقساط کی ادائیگی آئندہ مالی سال کے دوران کرنا ہو گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جی 20 ممالک سے تقریبا 2 ارب ڈالر زکا ریلیف ملا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران جی 20 ممالک کو تقریبا 50 کروڑ ڈالر زادائیگی کرنا تھی۔ پیرس کلب کا پاکستان کے ذمے کل قرض 10 ارب 92 کروڑ ڈالر زہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News