وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر تمام سیاسی جماعتوں بشمول حزبِ اختلاف کو اپنے جلسے جلوس ملتوی کر دینے چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔ جن میں شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنے کا کہا ہے۔
کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر NCOC نے نئےSOP جاری کئے ہیں اور شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنےکا کہا ہے، میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے اور تین ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دیں، اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے، زندگی کااحترام کریں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 10, 2020
انہوں نے کہا کہ “میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے اور تین ماہ کے لیے جلسے جلوس ملتوی کر دیں۔ اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ “زندگی کا احترام کریں”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
