مسلم لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پشاور مدرسہ دھماکا دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ جن ماؤں کی گود اجڑ گئی ان کے دکھ کا تصور ممکن نہیں، پشاور مدرسہ میں دھماکے پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔
پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے۔بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے۔ جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں!
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے۔آمین— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 27, 2020
واضح رہے پشاور کے علاقے دیر کالونی زرگر آباد میں مدرسے سے ملحقہ مسجد میں دھماکے میں 7 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈکلیئر اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
