Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 21 نومبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ن لیگی رہنما پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے پراسیکیوشن کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بحث کا حکم دیا ہے۔ انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے منشیات کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے جھوٹے مقدمات میں اپوزیشن اراکین کو پھنسایا ہے جبکہ ملک میں کوئی گورننس نہیں ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہی ہورہا ہے۔ وزیر اعظم اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کی تعریف کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بے بنیاد کیسز کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور ملک کو انارکی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ مریم نواز شہبازشریف کی بیٹی ہیں ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے جبکہ حکومتی ترجمانوں کا کام اپوزیشن کے خلاف بیانیہ بنانا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی عوامی فلاح کا کام نہیں ہو رہا۔ وزیر اعظم نے آئی جی جیل کو کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سہولت نہ دی جائے۔ انتقام کی آگ گلی محلوں تک پھیل گئی توحالات قابو میں نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر