Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شیر شاہ پر لگنے والی آگ پر اظہار افسوس

Now Reading:

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا شیر شاہ پر لگنے والی آگ پر اظہار افسوس
ایڈمنسٹر یٹر

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے شیر شاہ حب ریور روڈ پر فیکٹری میں لگنے والی آگ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے محکمہ فائربریگیڈ کو ہدایت دی کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے 8 ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو کا عملہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کرہے ہیں۔

اپنے بیان میں افتخار علی شالوانی نے یہ بھی کہا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ پروسس تک فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر موجود رہے۔

 ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے دو زخمیوں کو ریسکیو کرلیا۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل کراچی میں شیرشاہ کے قریب  حب ریور روڈ  پر گودام میں  آگ لگ گئی۔ آگ کو تیسرے درجہ کی قرار  دے دیا گیاہے۔8 فائر ٹینڈرزآگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ  واٹربورڈ کے کرش پلانٹ اور صفورا ہائیڈرنٹس  پر ایمرجنسی نافذ کرکے ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرالیا گیا ہے  ۔

اسد اللہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  فائربریگیڈ کی مدد  کے لیے ہزاروں گیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیے گئے  ہیں ۔آگ کی شدت کے پیش نظر مزید ٹینکرز بھی روانہ کیے جارہے ہیں ۔

ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان کا مزید کہنا ہے کہ   فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس فائربریگیڈ سے رابطے  میں ہیں ۔فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی بلامعاوضہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر