مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سونامی ٹڈی دل بن کر عوام پر ٹوٹ پڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نوٹس کی قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے۔
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کے مالی سہولت کار مہنگائی کے بنیادی کردار ہیں، دال اور سبزیاں بھی خریدنے کی عوام میں سکت نہیں رہی جبکہ ہر قسم کا لٹیرا عمران خان کا مالی مدد گار ہے۔
اپنے بیان میں پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ وفاق ، کے پی ،پنجاب اور بلوچستان کے سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے محروم ہیں۔
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین بھی پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بنیں گے اور پی ڈی ایم عوام کو نالائق وزیراعظم سے نجات دلائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
