Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہلم امام حسینؓ,شہریوں کیلئے روٹ پلان جاری

Now Reading:

چہلم امام حسینؓ,شہریوں کیلئے روٹ پلان جاری

کراچی ٹریفک پولیس نے چہلم امام حسین  کے جلوس سے متعلق روٹ پلان جاری کردیا۔

ترجمان  ٹریفک پولیس کے مطابق 20 صفر ،8 اکتوبر کو مرکزی جلوس نشتر پارک  سے دوپہر ایک بجے برآمدہوگا، مرکزی جلوس  سے قبل صبح 9 بجے مارٹن روڈ شاہ نجف امام بارگاہ سے علم کا جلوس برآمد ہوگا۔

ترجمان کا کہناہے کہ علم کا جلوس نشتر پارک  پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی، مرکزی مجلس کے بعد جلوس برآمد ہوگا،  مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

مرکزی جلوس کی گزرگاہوں میں سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمنیز روڈ،محفل شاہ خراساں، ایم اے جناح روڈ شامل ہیں۔ مرکزی جلوس  مینسفیلڈ اسٹریٹ،صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ،تبت چوک ،ایم اے جناح روڈ سے گزرے گا۔

مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر ختم ہوگا۔

Advertisement

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہناہے کہ جلوس کے دوران عام ٹریفک کو جلوس کے روٹ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عوام جلوس کے دوران متبادل راستے اختیار کریں، عوام کی سہولت کے لیئے متبادل راستوں پر ٹریفک پولیس ، رہنمائی کے لیئے موجود ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر