Advertisement
Advertisement
Advertisement

’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کیے جانے کی 5 اہم وجوہات سامنے آگئی

Now Reading:

’ٹک ٹاک‘ پر پابندی عائد کیے جانے کی 5 اہم وجوہات سامنے آگئی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق (پی ٹی اے) نے مختلف شعبہ جات کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹاک ٹاک‘ پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد کی شکایت کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں

عمران عباس نے ٹک ٹاک پر پابندی کو کیا قرار دے دیا؟

پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نے ٹک ٹاک پر پابندی کو...

یاد رہے کہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پاکستان میں پابندی عائد ہونے کے بعد سے کسی نے اس فیصلے کو سراہا تو کسی نے اس پر خوب تنقید کی۔

غیر اخلاقی مواد

Advertisement

زیادہ تر لوگوں کے نزدیگ ٹک ٹاک پر یہ پابندی صرف غیراخلاقی مواد کی وجہ سے لگائی گئی لیکن ایسا نہیں ہے۔

 پہلی وجہ جو پی ٹی اے نے بھی بتائی کہ اس پر غیراخلاقی مواد شیئر ہورہا تھا۔

پاکستانی ہدایات کو نظرانداز کرنا

پی ٹی اے نے عوامی شکایات کے بعد ابتدائی طور پر ’ٹک ٹاک‘ انتظامیہ کو خبردار کیا اور انہیں نامناسب مواد کو سینسر کرنے سمیت چند اہم ہدایات دیں جس پر عمل نہ ہونے کی صورت میں اس ایپ پر پابندی عائد کی گئی۔

وقت کا ضیاع

نوجوان نسل کو ٹک ٹاک کی لت لگ گئی تھی اور وہ تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو چھوڑکر گھنٹوں ٹک ٹاک استعمال کرنے میں گزار دیتے تھے جو نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ یہ ایپ نوجوانوں کو تخلیقی عمل سے بھی روک رہی تھی۔

Advertisement

 اموات میں اضافہ

ٹک ٹاک کی وجہ سے اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اکثر نوجوان سڑک پر، چلتی گاڑی یا تیزرفتار ٹرین کے سامنے لائیو ویڈیو بنانے کے چکر میں حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔

دماغی بیماریاں اور سماجی مسائل

ٹک ٹاک پر پابندی کی آخری وجہ دماغی بیماریاں اور سماجی مسائل بھی ہیں، بیشتر ماہرنفسیات کا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے نوجوان مختلف دماغی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں جن میں کھانے میں بے ترتیبی، خود کو نقصان پہنچانا وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر