ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ ملک میں معیشت کی تباہی اور مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے،آج بھی بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا،حکومت نے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب اس حکومت کے مہنگائی کے اعلانات آخری ہوں گے۔
انہوں نے کاہ کہ حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے فیصلوں کو ناکام بنانا تھا۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے آج اہم مشاورت ہوگی۔
ان کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم تحریک کے لیے اجلاس دوپہر ڈھائی بجے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا۔
خیال رہے کہ مشترکہ اجلاس نواز شریف نے طلب کیا ہے، وہ اجلاس سے اہم پالیسی سے متعلق خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
