وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ترکی میں آنے والے ہولناک زلزلے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مشکل گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے”۔
شبلی فراز نے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
Advertisement— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 31, 2020
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی میں 6 اعشاریہ 8 کی شدت کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے ساحل سے سترہ کلو میٹر دور یہ زلزلہ آیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
