وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، رکاوٹوں کے باوجود ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی وحدت پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو شکست ہو گی، اپوزیشن سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی
انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں۔ ہمارے کسی عہدیدار کا کرپشن اسکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ملک میں ترقی کا سفر جاری رہا، کچھ لوگ سازشوں کا حصہ بن کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
