Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں اقتدار بچانے اور گرانے کا گیم آن ہے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

ملک میں اقتدار بچانے اور گرانے کا گیم آن ہے، مصطفیٰ کمال
Mustafa Kamal talks about the census of Sindh and Karachi

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک میں اقتدار بچانے اور گرانے کا گیم آن ہے۔ اپوزیشن اور حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، آپ لوگ بیک ڈور رابطے کررہے ہیں، حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں آپ استعفیٰ دیں ،حکومت ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے جلسے میں کراچی کے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی، کراچی میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی دستیاب نہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما گزشتہ روز ایسے تقریر کر رہے تھے جیسے وہ کبھی حکومت میں نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لسانی بنیادوں پر7 اضلاع بنائے گئے ہیں، گزشتہ سال این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو800 ارب روپے ملے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے عوام کی گنتی تک درست نہیں کی گئی، کراچی میں ہونے والے جلسے میں مردم شماری سے متعلق معاملے پر بات نہیں کی گئی۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کےلیے 1100 ارب روپے کا پیکج دیا، اسی دن کہا تھا پیکج لالی پوپ ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ کراچی میں گیس اور بجلی سب سے زیادہ مہنگی ہے اور اب حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ صرف کراچی میں11 ہزار گھوسٹ اسکول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر