
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب ہوگا، جلسے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واقعے سے حکومت کی بدنامی ہوئی، کراچی واقعے کی تحقیقات کا حق سندھ حکومت کو ہے تاہم کراچی واقعہ کی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے وہ تو روز روشن کی طرح عیاں ہے
مریم نواز نے کہا کہ چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے لیکن حکومت کی توجہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پر ہے۔ ملک میں لوگ آٹا اور چینی کو ترس گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این آر او کی ضرورت کسی اور کو نہیں بلکہ خود وزیر اعظم عمران خان کو ہے۔ انہیں کو معلوم ہونا چاہیئے
برطانیہ قانون کے تحت چلتا ہے وہاں کوئی ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے۔
مریم نوازنے کہا کہ کراچی واقعے پر سب کو افسوس ہے اور اس سے حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News