سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے چین کے خصوصی چارٹر طیارے کواسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر آرمچی سے اسلام آباد کے لئے آنیوالی خصوصی پرواز 15 اکتوبر کو لینڈ کرے گی جو کہ سکھی کناری پراچیکٹ پر کام کرنے والے 200 انجیئرز اور ٹیکنیشن کو لیکر اسلام آباد پہنچے گی۔
سی اے اے کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے خصوصی پرواز کو لینڈنگ کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔
وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد سی اے اے نے چائینہ کے خصوصی طیارہ کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔
وزارت خارجہ کی خصوصی اجازت پر چینی پرواز کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
چین کی حکومت نے حکومت پاکستان کو چارٹر طیارے کی پاکستان آنے کی اجازت طلب کی تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز میں چینی عملے کو کورونا سے بچاو کیلئے سماجی فاصلے کے ایس او پی سے استثنی دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
