Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم کا ایک بار پھر کراچی والوں سے ناراضگی کا اظہار

Now Reading:

وسیم اکرم کا ایک بار پھر کراچی والوں سے ناراضگی کا اظہار

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے ساحل سمندر کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھرعوام سے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں۔

انہوں ویڈیو پیغام میں ایک مرتبہ پھر کراچی کی عوام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی کے ساحل پر کوڑے دان لگا دیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی سارا کوڑا کوڑے دان سے باہر پھینکا گیا ہے اور پھر سارے کہتے ہیں کہ کراچی بہت گندا ہے‘۔

 

https://www.instagram.com/p/CG_imf6AEih/

Advertisement

وسیم اکرم نے کہا کہ ’آپ حکومت کو چھوڑیں پہلے آپ سارے خود تو صاف ہو جائیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ پورے ساحل کو سی بی سی کے لوگوں نے اتنی مشکلوں سے صاف کیا تھا اور یہ پھر سے گندا ہو گیا ہے، دو تین کوڑے دان پڑے ہیں لیکن مجال ہے کہ آپ لوگ کوڑا دان استعمال کر لیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’تھوڑی سی شرم ہونی چاہیے ہم سب کو، میں یہ دیکھ کر اور بیوی کو یہ دکھا کر شرمندہ ہو گیا کہ یہ ہفتہ پہلے صاف ہوا تھا اور دوبارہ گندا کر دیا گیا ہے‘۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل سی ویو پر گندگی کے حوالے سے آواز اٹھائی تھی جس کے بعد اگلے ہی روز انتظامیہ حرکت میں آ گئی تھی اور سی ویو پر صفائی کا کام شروع کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر