Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ جھوٹی ایف آئی آریں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

Now Reading:

یہ جھوٹی ایف آئی آریں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
ریٹائرڈ صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ یہ جھوٹی ایف آئی آریں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ  سکتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں پولیس اسٹیشن سے رہا ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنوایا۔

اپنے بیان میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہم نے مادر ملت کے قدموں میں کھڑے ہوکر عہد کیا تھا  کہ جو پاکستان کمزور ہورہا ہے  اسے ہم مضبوط کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے گجراں والہ میں جو پیغام دیا تھا وہ جمہوریت اور پاکستان کو بچانے کا تھا جبکہ ہم آئین کی بالا دستی کے لیئے کام کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ 200 افراد کے خلاف مقدمہ شہری وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Advertisement

کراچی میں تھانہ بریگیڈ پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر