اداکارہ یشما گِل نےنمرہ خان کا کونسا ڈائیٹنگ پلان اپنایا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گِل نے اداکارہ نمرہ خان کے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گِل نے کتوں کو گولی مارنے کے خلاف آوازبلند کر لی ہے۔
اداکارہ یشما گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
یشما گِل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مقامی حکام کے دفتر میں موجود ہیں۔
Advertisement
ویڈیو میں اداکارہ آفس میں موجود افسران سے سوال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
اداکارہ نے روتے ہوئے پوچھا کہ میرے وہ کتے کہاں ہیں جن کو میں نے ویکسین کروائی تھی اور جن کی ذمہ داری میں نے لے رکھی تھی۔
اداکارہ کو ویڈیو میں کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ میں نے لاہور کے دو آوارہ کتوں کی ذمہ داری خود لی تھی اور ان کی باقاعدہ ویکسینیشن بھی کروائی تھی جس کا سرٹیفیکیٹ بھی میرے پاس موجود ہے۔
دوسری جانب یشما گِل نے اپنی پوسٹ میں ویکسینیشن کارڈ اور کتوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کتوں کے حوالے سے میں مقامی حکام کے دفتر کو آگاہ بھی کرچکی ہوں کہ یہ دونوں کتے میرے پالتو ہیں اور کسی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔
یشما گل نے اسٹاف پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ اسکے باوجود آپ نے کتے کو گولی مار دی۔
اداکارہ کی بات پر اسٹاف ممبر وضاحت کررہا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا، مجھ سے جو سینئر ڈیوٹی پر تھا اس سے بات کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے بتانے کے باوجود میری غیر موجودگی میں مقامی حکام کے ملازمین کی جانب سے میرے دونوں پالتو کتوں کو گولیاں مار کے ماریا دیا گیا۔
یشما گِل نے کہا کہ میرے کتوں کو مارنے کی ذمہ داری لینے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔
واضح رہے اداکارہ بتایا کہ مقامی حکام کے مطابق اگر کوئی بھی کتا گھر سے باہر آیا تو اسے گولی مار دی جائے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News