
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کوآج احتساب عدالت پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازو دیگر اہلخانہ کیخلاف منی لانڈرنگ اورآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت آج ہوگی ،احتساب عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازکو طلب کررکھا ہے۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن کیس پر سماعت کریں گے ۔
جیل حکام کاکہنا ہے کہ حمزہ شہبازکاکوروناٹیسٹ منفی آگیا،حمزہ شہبازکوآج احتساب عدالت پیش کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News