
جسم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ’ڈیٹوکس‘ یعنی جسم میں سے نقصان دہ مواد کے اثر کو زائل کرنے کا عمل انتہائی اہم ہے۔
اس زہریلے یا نقصان دہ مواد کو ’ٹاکسنز‘ کہا جاتا ہے ۔ قدررتی طریقے اپناتے ہوئے بھی ٹاکسنز کو جسم سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ ڈیٹوکس کا عمل ایک یا دو دن کرنے سے مکمل نہیں ہو جاتا بلکہ صحت مندانہ عادتیں اپنانے سے جسم میں زہریلے مواد کو جمع ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
جسم کو ڈیٹوکس کرنے سے تمام اعضا کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے اور چہرے کی جلد بھی صحت مند ہوتی ہے۔
چند عادتیں اپنا کر جسم کو زہریلے مواد سے بچایا جا سکتا ہے۔
جسم کی بہتر کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ مناسب گھنٹوں کی نیند لی جائے۔ اس سے نہ صرف جسم کو توانائی ملتی ہے بلکہ ڈیٹوکس کا عمل قدرتی طور پر ممکن ہو سکے گا۔
زیادہ سے زیادہ پانی بھی جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے۔ پانی نہ صرف چہرے کی جلد بلکہ انسان کی مجموعی صحت کے لیے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے۔ پانی کی بوتل ساتھ رکنے سے مناسب مقدار میں پینے میں مدد مل سکتی ہے۔
چینی کے استعمال سےنہ صرف وزن میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے اپنی خوراک میں چینی، نمک، پراسیسڈ غذا اور جنک فوڈ کا استعمال کم سے کم کر دیں۔
اینٹی آکسیڈینٹس دراصل فری ریڈیکلز کے خلاف لڑتے ہیں۔ ایسی خوراک استعمال کرنی چاہیے جن میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوں، جیسے بیریز، انگور، پیاز، لہسن، آم، پالک، شملہ مرچ اور ہربل چائے وغیرہ۔
اس کے علاوہ باقاعدگی سے ورزش کرنا مجموعی صحت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ ورزش کرنے سے بھی انسانی جسم میں سے نقصان دہ مواد خارج کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے کئی قسم کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News