
آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کہتے ہیں کہ ملزم عابد اپنے باپ سے ملنے مانگا منڈی گیا جہاں موجود پولیس کی ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے پولیس کی 9 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کئی روز تک چنیوٹ میں ایک زمیندار کے ڈیرے پر روپوش رہا، ملزم کو اس کے سالے کے موبائل نمبر کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے چھپتا پھرتا رہا، وہ فورٹ عباس، چنیوٹ، مانگا منڈی سمیت مختلف اضلاع میں گیا۔
موٹروے زیادتی کیس میں ملوث ایک اور ملزم بالا مستری کو بھی پولیس گرفتار کرچکی ہے جس نے ملزم عابد ملہی کو فرار ہونے میں مدد کی اور اسکو بتایا کہ اس کی تصویر ٹی وی پر چل رہی ہے۔
آئی پنجاب پولیس کے مطابق ملزم مانگا منڈی جب باپ سے ملے گیا جہاں پہلے ہی پولیس اس کی تاک میں بیٹھی تھی اور اس کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News